انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

برمنگھم( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔ انگلش ٹیم ایون مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کیوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض برینڈن میک کلم انجام دیں گے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے 12 جون کو لندن، تیسرا ون ڈے 14 جون کو ساؤتھمپٹن، چوتھا ون ڈے 17 جون کو نوٹنگھم جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 20 جون کو چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان مورگن نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور اس کیلئے ٹیم کے تمام کھلاڑی مکمل طور پر تیارہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی