اولمپک ڈے کے حوالے سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

اولمپک ڈے کے حوالے سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اولمپک ڈے کے حوالے سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر اتھلیٹکس، باسکٹ بال اور سائیکلنگ فیڈریشنز نے مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا اس سلسلے میں مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر مختلف مقامات پر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں شرکاء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی سائیکلنگ کے ایونٹ میں مینز کے ساتھ ساتھ ویمنز سائیکلسٹس نے بھی شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی لیفٹینٹ جنرل( ر) عارف حسن نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

جبکہ اس دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈریشنز کے عہدے داران نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے اور اسی طرح ہم کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کو منظر عام پر لانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی