دورہ سری لنکا،سعید اجمل کو شامل نہ کرنا افسوسناک ہے، میانداد

دورہ سری لنکا،سعید اجمل کو شامل نہ کرنا افسوسناک ہے، میانداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اے این این )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہاہے کہ دورہ سری لنکا کے لئے سعید اجمل کو ٹیم میں شامل نہ کرکے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ ایک خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں نہیں معلوم کیوں سعید اجمل کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی کو چاہے تھا کہ انہیں سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کیا جاتا تاکہ ان کی صلاحیتوں میں بہتر آتی لیکن ایسان نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پابندی ختم ہونے بعد سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے صرف دو ایک روزہ اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلا ہے۔ حال ہی میں لاہور میں کھیلی جانے والی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوران سعید اجمل کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے جس کی وجہ سے انہیں سری لنکا کیخلاف سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیاان دنوں و ہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔