مچل جانسن کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے کیلئے 12 وکٹیں درکار

مچل جانسن کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے کیلئے 12 وکٹیں درکار

ڈومنیکا( نیٹ نیوز) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر مچل جانسن کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے کیلئے 12 وکٹیں درکار ہیں، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے آسٹریلیا کے چھٹے باؤلر بن جائیں گے۔ 33 سالہ جونسن اب تک 65 ٹیسٹ کی 125 اننگز میں 288 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، انہیں تین مرتبہ دس سے زائد اور 12 مرتبہ پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کی اننگز میں بہترین باؤلنگ 61 رنز کے عوض 8 وکٹیں ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی