لوسی سفاروا اور بیتھائن میٹک نے فرنچ اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

لوسی سفاروا اور بیتھائن میٹک نے فرنچ اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس ( نیٹ نیوز) لوسی سفاروا اور بیتھائن میٹک سینڈز نے پہلی بار فرنچ اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح جوڑی نے فیصلہ کن معرکے میں کیسی ڈیلکووا اور یاروسلوا شیواڈوا کو شکست سے دوچار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر سات پیئر جمہوریہ چیک کی لوسی سفاروا اور ان کی امریکن پارٹنر بیتھائن میٹک سینڈز نے آسٹریلیا کی کیسی ڈیلکووا اور قزاقستان کی یاروسلووا شیواڈوا کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دی اور پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فاتح جوڑی کی فتح کا سکور 3-6، 6-4 اور 6-2 رہا۔ واضح رہے کہ لوسی سفاروا نے ویمنز سنگلز کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم انہیں عالمی نمبر ایک امریکی سٹار سرینا ولیمز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔