فیئرپلے فرینڈشپ فٹبال کپ 2015 کے نتائج

فیئرپلے فرینڈشپ فٹبال کپ 2015 کے نتائج

لاہور( سپورٹس رپورٹر)فیئرپلے فرینڈشپ فٹبال کپ 2015کے سلسلے میں پہلے دن فیم فٹبال کلب کراچی نے ماڈل ٹاؤن یونائیٹڈ فٹبال کلب کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی۔ میچ کے شروع ہونے سے پہلے دونوں ٹیموں کا تعارف پاکستان کے سابق پلیئراور موجودہ ایم ۔ ٹی۔ایف کے چیف کوچ چوہدری محمد اصغر کا تعارف دونوں ٹیموں سے کرایا گیا۔اس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں افشاں نے باآسانی تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ کی خاص بات افشاں کے کھلاڑی عباس کا شاندار کھیل تھااور تینوں گول سکورز کئے۔کل دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ماڈل ٹاؤن یونائیٹڈفٹبال کلب اور ندیم فٹبال کلب کے ساتھ جبکہ دوسرا میچ ماڈل ٹاؤن فٹبال کلب اور ریڈرز فٹبال کلب کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی