پاکستان کی عوام ہاکی دیکھنا چاہتی ہے، اختر رسول
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی عوام ہاکی دیکھنا چاہتی ہے او ر قائداعظم نے اس کھیل کو قومی کھیل قرار دیا تھا ان خیالات کا اظہار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو نے کہاکھیلوں کے لئے زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کرنے کی ضرورت تھی تاکہ ہم کھیلوں میں ترقی کرسکیں اور نچلی سطح سے اس کھیل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات بروئے کار لاسکیں لیکن اس بجٹ سے ہم بھرپور طریقہ سے کھیلوں کو فروغ نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں جرائم کی شرح کم کرنے کے لئے گراؤنڈز آباد کرنا ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جس طر ح ٹیم کے حالیہ بیرون ملک کے لئے مدد فراہم کی تھی اس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اسی طرح وہ تعاون کریں گی۔