2 رکنی قومی جوڈو ٹیم پین امریکن اوپن میں شرکت کرے گی
اسلام آباد (اے پی پی) 2 رکنی قومی جوڈو ٹیم پین امریکن اوپن میں شرکت کرے گی ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق پین امریکن اوپن 27 سے 29 جون تک ایل سلواڈور میں کھیلی جائے گی۔
جس میں شاہ حسین شاہ اور وجاہت سرور پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے اور یہ تمام کھلاڑیوں کیلئے اولمپکس کیلئے کوالیفیکیشن راؤنڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور امید ہے کہ ایونٹ میں پاکستان کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے برازیل میں ہونے والی اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کرےِں گے۔