کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں، ڈیل اسٹین

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں، ڈیل اسٹین

 جوہانسبرگ ( نیٹ نیوز )جنوبی افریقہ کے باؤلر ڈیل اسٹین نے کہاہے ابھی ان کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ مزید 6 برس تک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ خواہش ہے کہ 2019 میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کروں۔انہوں نے کہاکہ ابھی ان کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ۔وہ کرکٹ کو بھر پور طریقے سے انجوائے کررہے ہیں اور ان کی پوری توجہ اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے پر مذکور ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی