بھارت کیخلاف سیریز نہ کھیلنے پر مایوسی ہے ، محمود اللہ

بھارت کیخلاف سیریز نہ کھیلنے پر مایوسی ہے ، محمود اللہ

میر پور ( نیٹ نیوز ) بنگلہ دیشی بیٹسمین محمود اللہ انجری مسائل کے باعث بھارت کیخلاف ہوم سیریز کھیلنے کا دیرینہ خواب چکنا چو ر ہونے پر مایوس ہوگئے جبکہ کیچنگ سیشن میں ان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہوگیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مایوسی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے کیونکہ انہوں نے اس سیریز کے حوالے سے کئی خواب سجا کر تیاری کی تھی مگر انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ایسا کچھ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق فریکچر نامکمل ہے اور جوڑ متاثر نہیں ہوا لہٰذا معمول سے زیادہ تیزی سے ٹھیک ہونے کا امکان ہے اور وہ آئندہ دو سے تین دن میں سائیکل چلانا شروع کردیں گے جس کے بعد بحالی صحت کے پروگرام پر عمل درآمد ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی