بھارت کی جوڈو ٹیم کے ساتھ دوطرفہ سیریز آئندہ سال ہو گی

بھارت کی جوڈو ٹیم کے ساتھ دوطرفہ سیریز آئندہ سال ہو گی

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور بھارت کی جوڈو ٹیموں کے درمیان دوطرفہ سیریز کا سلسلہ آئندہ سال سے شروع ہو گا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) شجاعت علی رانا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کے بھارت جوڈو فیڈریشن کے صدر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور دوطرفہ سیریز کے حوالے سے ان سے بات چیت کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال دوطرفہ سیریز ممکن نہیں ہے کیونکہ بھارت ساؤتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ پاکستان اور بھارت باضابطہ طور پر دوطرفہ سیریز کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سال میں ایک مرتبہ ہم بھارت کا دورہ کرینگے اور ایک مرتبہ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی