الفتح فٹبال ٹورنامنٹ، کلیم فٹ بال کلب اور گجر الیون کی جیت

الفتح فٹبال ٹورنامنٹ، کلیم فٹ بال کلب اور گجر الیون کی جیت

بور ے والا(نا مہ نگار )الفتح فٹ بال کے ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں کھیلے گئے میچوں میں کلیم فٹ بال کلب اور گجر الیون کی جیت تفصیل کے مطابق گورنمنٹ کالج فٹ بال گراؤنڈ میں الفتح فٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ ہو نے والے ٹورنا منٹ ( لوکل راؤنڈ ) کے سلسلہ میں پہلا میچ گجر الیون فٹ بال کلب او ینگ سٹار فٹ بال کلب کے مابین کھیلا گیا جس کو گجر الیون فٹ بال کلب نے پنلینٹی ککس پرچار کے مقابلہ میں پانچ گو ل سے جیت لیا دوسرا میچ داتا فٹ بال کلب اور کلیم فٹ بال کلب کے ما بین کھیلا گیا جس کو ایک شاندار مقابلہ کے بعد کلیم فٹ بال کلب نے صفر کے مقابلہ میں تین گول سے جیت لیا اس میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ما کیٹنگ پاور کراپس سائنسز تھے ۔مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کروایا گیا اس موقع پر سیکرٹری ڈی ایف اے اصغر علی جاوید ، ممتاز علی ڈائریکٹر ایف ایم بلڈرز ، ابوبکر ممتاز ، بشیر احمد ، شیخ محمد اسلم ،چوہدری محمد افضل ،عدنا ن حیدر ، محمد آصف ، عبدالطیف ڈوگر (ٹورنا منٹ سیکرٹری) ،شکیل ،عقیل اور یگر بھی موجود تھے۔ میچوں کو ریفریز جاوید اقبال، رانامحمد احسن ، ڈپٹی ریفریز ،محمد رضوان احمد ، محمد اویس اور خرم بشیر نے سپر وائز کیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی