ارجنٹائن نے وارم اپ میچ میں بولیویا کو 5-0 سے ہرا دیا

ارجنٹائن نے وارم اپ میچ میں بولیویا کو 5-0 سے ہرا دیا

سینتیاگو ( نیٹ نیوز) کوپا امریکا فٹ بال ٹورنامنٹ 2015 ، ارجنٹائن نے وارم اپ میچ میں بولیویا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 سے شکست دے دی، اس میچ کی خاص بات سرجیو اگویرو کی شاندار ہیٹ ٹرک تھی۔ تفصیلات کے مطابق 44 ویں کوپا امریکا فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 11 جون سے چلی میں ہوگا، اس سلسلے میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں ارجنٹائن نے بولیویا کو بآسانی 5-0 سے ہرا دیا۔ مانچیسٹر سٹی کے سٹرائیکر سرجیو اگویرو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور تین گول سکور کئے، یہ ان کے کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔ مانچیسٹر یونائیٹڈ کے اینجل ڈی ماریا نے دو گول سکور کئے۔ بولیویا کی ٹیم کوئی گول سکور نہ کر سکی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ ہم نے محنت سے کھیل پیش کیا اور اسی وجہ سے کامیابی حاصل کی ہے اور اسی طرح اگلے کھیلے جانے والے میچوں میں بھی ہم عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی