ڈوئج اور مارسیلو میلو نے فرنچ اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

ڈوئج اور مارسیلو میلو نے فرنچ اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

پیرس( نیٹ نیوز) ایوان ڈوئج اور مارسیلو میلو نے پہلی بار فرنچ اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح جوڑی نے فیصلہ کن مقابلے میں ورلڈ نمبر ون برائن برادران کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے زیر کیا۔ تفصیلات کے مطابق سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر سات پیئر کروشیا کے ایوان ڈوئج اور برازیل کے مارسیلو میلو نے عالمی نمبر ون امریکی جوڑی مائیک اور باب برائن کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دی اور پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فاتح جوڑی کی فتح کا سکور 6-7 ، 7-6 اور 7-5 رہا۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا ڈبلز ٹائٹل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی