نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ، واروکشائر کاؤنٹی نے ڈرھم کو ہرا دیا

نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ، واروکشائر کاؤنٹی نے ڈرھم کو ہرا دیا

لندن( نیٹ نیوز) نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ، واروکشائر کاؤنٹی نے ڈرھم کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ این بیل نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر واروکشائر کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلے گئے میچ میں ڈرھم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ کلم میکلیوڈ 41 اور بین سٹوکس 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عتیق جاوید اور اولیور نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں واروکشائر کی ٹیم نے ہدف 19.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ این بیل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 65 گیندوں پر 90 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ ولیم پورٹر فیلڈ 41 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ بیل کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی