انگلینڈ آسٹریلیا کا ایشز سیریز جیتنے کا خواب پورا نہیں ہونے دیگا،براڈ

انگلینڈ آسٹریلیا کا ایشز سیریز جیتنے کا خواب پورا نہیں ہونے دیگا،براڈ

لندن ( نیٹ نیوز )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے کہاہے کہ جولائی میں شروع ہونے والی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلوی ٹیم کا انگلینڈ کی سرزمین پر کامیابی کا خواب پورا نہیں ہونے دے گی۔ ایک غیر ملکی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں آسٹریلوی ٹیم کی فارم کا بخوبی انداز ہے لیکن ہمیں ساتھ یہ بھی معلوم ہے کہ ہم اپنی سرزمین پر بہترین کارکردگی دیکھانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلوی ٹیم ایک طویل عرصے سے انگلینڈ کی ٹیم سرزمین پر کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی ۔ اس مرتبہ وہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انگلینڈ کے دورہ پر آئے گی اور ان کا خواب ہوگا کہ وہ انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست سے دوچار کرے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی طاقت کااندازہ ہے۔ ہم آسٹریلوی ٹیم کا یہ خواب پورا نہیں ہونے دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ تاثرغلط ہیں کہ انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلوی ٹیم سے خوفزدہ ہے۔

انہیں پوری امید ہے کہ ہم ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو اپنی سرزمین پر شکست سے دوچار کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی