بارسلونا فٹ بال کلب نے چیمپئنز لیگ ایونٹ جیت لیا

بارسلونا فٹ بال کلب نے چیمپئنز لیگ ایونٹ جیت لیا

برلن( نیٹ نیوز) چیمپئنز لیگ فٹبال کے فائنل میں سپین کے شہر بارسلونا کی ٹیم نے اٹلی کی یووینٹس کو3 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کرپانچویں بار ٹرافی اپنے نام کر لی، پانچویں بارٹائٹل جیتنے والی ٹیم بارسلونا کے لاکھوں مداحوں ساری رات جیت کا جشن مناتے رہے۔جرمنی کے شہربرلن کے اولمپیا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے اٹلی کی یووینٹس کو 3-1سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کے آغاز سے ہی بارسلوناکی ٹیم یونٹس پر غالب نظر آئی، بارسلونا کے کھلاڑی کی جانب سے پہلے ہاف کے چوتھے منٹ پر پہلاگول کیا گیا جس سے یونٹس دباؤکاشکارہوگئی تاہم پہلے ہاف کے اختتام تک یونٹس نے کئی بارکوشش کی اور مخالف گول پر تابر توڑ حملے کئے تاہم کھاتاکھولنے میں ناکام رہے۔دوسراہاف شروع ہوتے ہی یونٹس کے کھلاڑی ایلوارو موراٹانے 55 ویں منٹ پرگول کرکے میچ برابر کردیا اور صورتحال دلچسپ ہوگئی، ابھی میچ جاری تھا کہ 68 ویں منٹ پر سواریز نے گو ل کر بارسلونا کی برتری ڈبل کردی اور ایک مضبوط پوزیشن حاصل کرلی۔میچ کے آخری لمحات نہایت ہی سنسنی خیز رہے اور یونٹس کی جانب سے برتری برابر کرنے کے لئے سرتوڑکوششیں کیں گئی جو کام نہ آئیں اور نیمار نے بارسلونا کے لئے آخری اور تیسرا گول کرکے ٹیم کو ناقابل شکست برتری دلوادی اورٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی