قومی کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لے کر آج سری لنکا روانہ ہوگی

قومی کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لے کر آج سری لنکا روانہ ہوگی

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی کر کٹ ٹیم سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے مصباح الحق کی قیادت میں آج کولمبوروانہ ہو گی ، ہیڈ کوچ وقار یونس ،یونس خان ،اسد شفیق اور حارث سہیل نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔گرین کیپس 10سال سے آئی لینڈ میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی،پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک 48ٹیسٹ کھیلے گئے،ان میں سے گرین کیپس نے 17میں فتح ،13میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 18ڈرا ہوگئے۔ سری لنکا کیخلاف 3ٹیسٹ میچوں کی تیاری کیلئے نیشنل کر کٹ اکیڈمی میں کوچز کی نگرانی میں جاری غیررسمی کیمپ میں ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی بھرپورتیاری میں مصرو ف ہیں، دن کے پہلے سیشن میں کرکٹرز نے فزیکل فٹنس پرزوردیا، شام کو ہونے والے دوسرے سیشن میں کھلاڑی نیٹ پریکٹس کی،جس میں باؤلنگ اوربیٹنگ کی خا میوں کودورکرنے کیساتھ ساتھ فیلڈنگ پربھی توجہ دی گئی،اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن اور این سی سے کے معاون اسٹاف کے ہمراہ کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کرنے کے بعد انھیں دور کرنے کیلئے مشورے دیے،ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے بولرز بھی معاونت کیلئے موجود تھے،اس موقع پر پیسرز پر بھرپور توجہ دی گئی۔ ہیڈ کوچ وقار یونس ،یونس خان ،اسد شفیق اور حارث سہیل نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کر لیاہے۔ گرین کیپس 10سال سے آئی لینڈ میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکے ہیں،2005-6 سیریز کی تاریخ دہرانے کیلئے بے جان نظر آنے والی پیس بیٹری کو غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی، سعید اجمل کی عدم موجودگی میں اسپنرز یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری آ پڑی، محمد حفیظ اور احمد شہزاد کو بھی ہنر کی آزمائش کا موقع ملے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین اب تک 48ٹیسٹ کھیلے گئے۔ان میں سے گرین کیپس نے 17میں فتح حاصل کی،13میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 18ڈرا ہوگئے،قومی ٹیم کا آئی لینڈ میں حالیہ ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے،اس نے آخری بار2005-6میں2میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1۔0سے مات دی تھی۔ سیریز کا آغاز 11جون کو 3روزہ پریکٹس میچ سے ہو گا ۔جبکہ پہلا ٹیسٹ 17 سے 21جون تک گالے میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا میچ 25 سے 29جون تک کولمبو میں ہوگا جبکہ ٹیسٹ سیریز کا آخری اورمیچ 3جولائی سے 7جولائی تک پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس دورہ سری لنکا میں3ٹیسٹ میچوں کے علاوہ 5ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے گی ۔ پہلا ایک روزہ میچ 11 جولائی کو دمبولا میں ‘ دوسرا ایک روزہ میچ 15جولائی کو پالے کیلی میں ‘ تیسرا ایک روزہ میچ 19جولائی کو کولمبو‘ چوتھا ایک روزہ میچ 22جولائی کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔ جبکہ پانچواں ایک روزہ میچ 26جولائی کو ہمنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 30جولائی اور یکم اگست کوکھیلے جائینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی