لاکاس سکول کی کرکٹ ٹیم نے کپس کی ٹیم کو شکست دیدی

لاکاس سکول کی کرکٹ ٹیم نے کپس کی ٹیم کو شکست دیدی
لاکاس سکول کی کرکٹ ٹیم نے کپس کی ٹیم کو شکست دیدی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(سپورٹس رپورٹر)جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ باغ جناح میں جمعہ کے روز لاکاس سکول جوہر ٹاؤن اور کپس کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ایک کر کٹ میچ کھیلا گیا جس میں لاکاس سکول کی ٹیم نے کپس کو شکست دیدی۔لاکاس سکول کی جانب سے ساتویں جماعت کے طالبعلم عبدالقیوم نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کاایوارڈ حاصل کیا۔یاد ر ہے کہ عبدالقیوم کا شمار لاکاس سکول کے ہونہار طالبعلموں میں ہو تا ہے وہ سپورٹس سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں تعلیم کیساتھ کیساتھ کرکٹ پر خصوصی تو جہ دینا چاہتے ہیں اور کرکٹ کے میدان میں ایک مقام بنانا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ عبدا لقوم گذشتہ دنوں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہونیوالے انڈر 14ٹرائلز میں منتخب ہوئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی