قوام متحدہ اور عالمی تنظیمیں روہنگیاں مسلمانوں کی نسل کشی پہ آنکھیں بند نہ کریں،سجاد فاروقی

قوام متحدہ اور عالمی تنظیمیں روہنگیاں مسلمانوں کی نسل کشی پہ آنکھیں بند نہ ...

لاہور (خبر نگار خصوصی)جمعیت طلباء اسلام (س)لاہورکے جنرل سیکرٹری محمد سجاد فاروقی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ،اقوام متحدہ اور عالمی تنظیمیں روہنگیاں مسلمانوں کی نسل کشی پہ آنکھیں بند نہ کریں میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی تنظیموں کی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے ۔برما کے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم پر مسلم حکمرانوں کی بے حسی افسوسناک ہے اسلام نے امت مسلمہ کو جسد واحد کہا ہے کہ ایک عضو میں بھی درد ہو تو پورا جسم درد محسوس کرتا ہے مگر جب جسم مفلوج اور بے حس لاش بن جائے ایسے حادثات سے بھی فرق نہیں پڑتا ان کا مزید کہنا تھا کہ کتوں اور بلیوں کے حقوق کے لیے چیخنے چلانے والی اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں کہاں ہیں آخر انہیں برما میں قتل وغارت سہنے والے مظلوم مسلمان کیوں نظر نہیں آتے ۔

اقوام متحدہ انسانیت کو مایوس نہ کرے بلکہ اس کو چاہئے کہ وہ اہنے طرز عمل سے خود کو جانبدرا ثابت کرے اور برما میں ہونے والے مظالم کو روکنے کے لئے جلد از جلد اقدام کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4