جماعت اسلامی کا برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیمپ

جماعت اسلامی کا برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام برما کے مظلوم ومجبور مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ سینکڑ وں سالوں سے رونیگیا میں مسلمان بڑی تعداد میں آباد ہیں برما میں آمریت کا تسلط ہے جواپنے تخت کو بچانے کے لیے وہاں کی عوام کو باہم تفرقہ بازی کی بنیاد پر تقسیم کر رہی ہے اور مسلمان بستیوں کو جلا یا جا رہا ہے اور وہاں پر مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے ۔الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر لوگ دیکھ رہے ہیں کہ مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے ان پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے ۔یکجہتی کیمپ سے جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصود احمد ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، پاسٹر نولکھا چرچ ڈاکٹر مجید ایبل ، مولانا سیف الدین سیف ، علامہ ابتسام الہی ظہیر ،مولانا زبیر احمد ظہیر ،ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ ، آزاد گروپ آف کامرس اینڈ انڈسٹریز لاہور کے رہنماء راجہ احسن اختر ، میاں محمد طلحہ انقلابی ، ، ذکر اللہ مجاہد، صدر شباب ملی محمود احمد ، سید تاثیر مصطفی ، حامد ریاض ڈوگر محمد فاروق چوہان ، خلیق احمد بٹ ، عبدالعزیز عابد اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔