وفاقی بجٹ کیخلاف منفی پروپیگنڈے کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں،عامر نواب

وفاقی بجٹ کیخلاف منفی پروپیگنڈے کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں،عامر نواب

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کیخلاف منفی پروپیگنڈے کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں ۔ کپتان عمران خان قومی نوعیت کے معاملے کوپوری طرح سمجھے بغیر بھاشن بازی نہ کیا کریں ۔عوام کاوفاقی بجٹ پرگہرے اطمینان اوراعتماد کااظہارخوش آئند ہے۔وزیراعظم میاں نوازشریف قومی وسائل کارخ عوام کی طرف موڑنے میں کامیاب رہے۔بجٹ میں مختلف طبقات کی ضروریات اورترجیحات کاخیال رکھنا ہماری قیادت کریڈٹ ہے ۔وفاقی بجٹ سے جہاں عوام کامعیار زندگی بلندہوگا وہاں قومی معیشت کوبھی تقویت ملے گی ۔مہنگائی کاگراف نیچے آئے گااوربیرونی سرمایہ کار جوق درجوق پاکستان کارخ کریں گے۔اپنے ایک بیان میں عامرنواب خان نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ میں زرعی ،تعمیراتی اورٹیکسٹائل شعبہ جات کیلئے خصوصی مراعات سے عام لوگ مستفیدہوں گے ۔تعمیراتی میٹریل کے نرخو ں میں کمی سے اپنے گھر کاخواب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ پرتنقیدکرنیوالے زمینی حقائق سے نابلد اورعوام کے دشمن ہیں ۔وفاقی بجٹ کے مثبت اثرات منظرعام پرآنے سے عوام میں خوشحالی اورخوداعتمادی آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارنبض شناس ہیں ،انہوں نے بجٹ بناتے وقت پاکستان کے عام آدمی کی ضرورتوں اورحسرتوں پرفوکس کیا ۔وفاقی بجٹ میں ریلیف ملنے پرپاکستان کاتنخواہ دارطبقہ بھی منتخب قیادت کودعائیں دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معروضی ومعاشی حالات میں اس سے بہترین بجٹ پیش نہیں کیاجاسکتاتھا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4