بھارت کشمیر اوردیگر ایشوز سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں ’’را‘‘ کے ذریعے پراکسی وارلڑرہا ہے،مفتی ظفر

بھارت کشمیر اوردیگر ایشوز سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں ’’را‘‘ کے ذریعے ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلسنت پاکستان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک امن ایک خواب ہی رہے گاجب تک بھارت کشمیر سے اپنی مکمل فوجی انخلاء کو یقینی بنانے اور کشمیریوں کوان کاآئینی وقانونی حق دینے پر آمادہ نہیں ہوجاتا ،دشمن کی سازشوں کامقابلہ کرنے اورکشمیر کے بارے آرمی چیف کے دوٹوک موقف کے بیان سے بھارت کودوٹوک الفاظ میں پیغام گیا ہے۔ مفتی ظفر جبار چشتی، لاہور کے امیرسید شمس الدین بخاری،مولانا علامہ اشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کشمیر اوردیگر ایشوز سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں ’’را‘‘ کے ذریعے پراکسی وارلڑرہا ہے۔

دینی،سیاسی وعسکری قیادت اینٹ کاجواب پتھر سے دے پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4