15جون کو اساتذہ پھر اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے،طارق محمود

15جون کو اساتذہ پھر اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے،طارق محمود

لاہور( پ ر)بجٹ اجلاس کے موقع پر 15جون سے اساتذہ ایک مرتبہ پھر اساتذہ پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔ بجٹ نے ملازمین، اساتذہ کو شدید مایوس کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ محاذِ اساتذہ پنجاب کے چیئرمین طارق محمود نے سنٹرل ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

جو گذشتہ روز ایک مقامی سکول میں انعقاد پذیر ہوا۔ اجلاس میں پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد صفدر،محمد افضل مغل،گلزار حسین شاہد،مصعب جاوید،پنجاب ٹیچرزیونین کے صدر حافظ غلام محی الدین،کاشف شہزادچوہدری،امتیازاحمد عباسی،محمد بشیر وڑائچ،سجاد اختر اعوان،رانا محمد اسلم ساغر،پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا سلطان محمود اختر،محمد اجمل شاد،فرمان احمد عباسی اور سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے سابق صدر حافظ عبدالناصر ،ضراراحمد ،راؤمحمد اکرم ساجد،محمد طارق چوہان اور محمد اصغر چیمہ و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق محمود نے کہا کہ" تعلیم بچاؤ تحریک"طلباء کی اسلامی خطوط پر کردارسازی کے لئے راہ ہموار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ نے سرکاری ملازمین باالخصوص اساتذہ کو شدید مایوس کیا ہے۔اساتذہ توقع کررہے تھے کہ امسال تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے نئے پے سکیلز ریوائز کئے جائیں گے مگر7.5%نے امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4