تحفظ ختم نبوت فورم کا تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ میں نئی مجوزہ ترمیم پر احتجاجی مظاہرہ

تحفظ ختم نبوت فورم کا تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ میں نئی مجوزہ ترمیم پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر ) تحفظ ختم نبوت فورم کے زیر اہتمام دبئی چوک صدر لاہورمیں امریکی دباؤ اور یہودی و قادیانی ایماء پر تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ کو غیر موثر بنانے کے ضمن میں نئی مجوزہ ترمیم کیخلاف ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیاگیا یہودی و قادیانی گٹھ جوڑ کیخلاف اورتحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی جبکہ مظاہرہ کی قیادت قاری محمد زاہد خطیب مدنی مسجد مولانا خائستہ اکبر ڈیروی اور محمد گلزار نے کی مقررین نے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ وہ تحفظ ناموسِ رسالت ؐ قانون کو غیر موثر بنانیکی کسی بھی مہم جوئی یا ترمیم لانے سے باز رہیں ورنہ غیور مسلمان سڑکوں پر نکل کر انکے اقتدار کا سورج غروب کردینگے انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ 295/Cکو غیر موثر بنانے کیلئے کوئی نئی ترمیم لائی گئی توبھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی مقررین نے کہا کہ غیور مسلمان ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ کیخلاف کسی قسم کی غداری برداشت نہیں کرینگے وطن عزیز پہلے بھی مختلف مسائل سے دوچار ہے ایسے میں حکمرانوں کا ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ میں ترمیم کی سازش کرنا ملک و قوم کو کسی نئے بحران میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے کیونکہ ناموسِ رسالت ؐقانون میں تبدیلی کی خبروں سے اسلامیانِ پاکستان کے اندر شدید بے چینی اور اضطراب پایا جارہا ہے جو کسی بہت بڑی دینی تحریک کا روپ دھار سکتاہے۔



اور اسطرح پھر حالات کے ابتر ہونیکی تمام تر ذمہ داری یہودی و قادیانی لابی اور امریکی غلام حکمرانوں پر ہی عائد ہوگی۔