غریب آدمی کو ریلیف پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ملتا ہے،عابد صدیقی

غریب آدمی کو ریلیف پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ملتا ہے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ غریب آدمی کو ریلیف پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ملتا ہے مزدور سے لے کر سرکاری ملازمین کے اجرتوں میں اضافہ جتنا پیپلز پارٹی کے دور میں ملا مسلم لیگ ن 50 سالوں میں بھی اتنا ریلیف نہیں دے گی۔ مسلم لیگ ن کے تین بجٹ عوام کے لئے کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہوئے ماہ رمضان سے پہلے کا یہ بجٹ عوام پر مہنگائی کا ایک طوفان ثابت ہو گا۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا سارا دارومدار غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے پر ہے 44 کھرب 51 ارب کے بجٹ میں 16 کھرب 25 ارب کا خسارہ اور 253 ارب کے نئے ٹیکس لگانا درست نہیں حکومت جمع خرچ سے آگے نہ بڑھ سکی، انہوں نے کہا کہ بجٹ نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، بجٹ میں صرف ٹیکسوں میں اضافہ ہوا عام آدمی کے لئے ریلیف خوردبین سے ڈھونڈنے سے بھی نہیں نظر آ رہا۔