بجٹ میں زرعی،صنعتی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے خصوصی مراعات خوش آئندہے،احد شیخ

بجٹ میں زرعی،صنعتی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے خصوصی مراعات خوش آئندہے،احد ...

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) ٹریڈ یونین کریم بلاک مارکیٹ کے چیئر مین احد شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں زرعی،صنعتی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے خصوصی مراعات خوش آئندہ ہے،موجود بجٹ پر عوامی حلقوں کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے،وزیر خزانہ نے عوامی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کیا ہے،حکومت کی اولین ترجیحی ملکی معیشت کو مضبوط کرنا ہے،وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں دیگر عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے،انہوں نے مزید کہا حکومت نے بجٹ بناتے وقت عام آدمی کی ضروریات اور خواہشات کو بھی مندنظر رکھا ہے موجودہ بجٹ میں ضروریات زندگی کی اشیاء میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے،پانچ سال کیلئے صنعتی سیکٹر کو ٹیکس فری قرار دے دیا ہے ،وفاقی بجٹ پر تنقید کرنے والے زمینی حقائق سے واقف نہیں ہیں حکومت عوام کے مسائل کو ہر صورت حل کرنے کرنے کیشش کررہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4