مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی کے زیر اہتمام خصوصی نشست

مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی کے زیر اہتمام خصوصی نشست

لاہور (پ ر) مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں ہفتہ وار درس قرآن کی نشست میں ’’تم سب سے بہتر امت ہو‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے نیکی کرنے اور بدی سے روکنے کا حکم دیا ہے اور ہمیں ایسا دین دیا ہے جس میں کوئی پیچیدگی نہیں ہے، نبی کریمﷺ پورے دین کے پیغمبر ہیں، یہودیت اور عیسائیت بعد میں آئی۔ نبی کریمﷺ نے سنت ابراہیمی ؑ کو زندہ کیا۔ اس کی بنیادیں آج بھی موجود ہیں۔ فرمایا کہ اے لوگو تمہیں اللہ تعالیٰ نے اس لئے پیدا کیا تاکہ تم اپنے رب کی اطاعت اور بندگی کرو، اور اپنے رب سے مدد مانگتے رہو۔

۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ بہادر تھے، آپ نے کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی۔ آپؓ نے اللہ کے دین کی پیروی کی، دین کے معاملے میں اگر کوئی شخص غلط بات کہتا تو آپؓ برہم ہو جاتے، شریعت بالکل واضح ہے، جو شخص اللہ کے دین کی علمبرداری کرتا ہے وہ سب سے افضل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4