بجٹ کے نام پرعوام کو440واٹ کاجھٹکالگایاگیا،حامد سرور

بجٹ کے نام پرعوام کو440واٹ کاجھٹکالگایاگیا،حامد سرور

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ بجٹ کے نام پرعوام کو440واٹ کاجھٹکالگایاگیا ۔اب ملک میں مہنگائی کاسیلاب آنے کاقومی امکان ہے۔آج پاکستان میں عزت اورزندگی کے سواسب کچھ مہنگاہے۔ قومی لٹیرے اقتدار کے ایوانوں میں جبکہ مظلوم زندانوں میں بیٹھے ہیں۔ اگر خدانخواستہ وفاقی حکومت کا عوام دشمن بجٹ پاس ہوگیا توقومی معیشت فیل ہوجائے گی ۔ غیرمتوازن بجٹ آنے سے غریبوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی جبکہ چولہے بجھ گئے جبکہ سرمایہ داروں کے محلات میں جشن کاسماء ہے ۔اپنے ایک بیان میں حامدسرورنے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ کی توصیف عوام کوتکلیف دے گی۔نااہل حکومت نے اشرافیہ کی ضروریات سستی جبکہ غریبوں کی ضروریات مہنگی کردی گئیں۔ناداروں سے چھین کرسرمایہ داروں پرنچھاورکیا جارہا ہے ۔اس قدر عوام دشمن بجٹ کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔نہ جانے جعلی حکومت نے عوام سے کس بات کاانتقام لیا ہے ۔خاکسار تحریک نے وفاقی بجٹ کومستردکردیا ۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں گھی اورمشروبات کااستعمال بڑھ جاتا ہے جبکہ حکومت نے بنیادی ضروریات زندگی کوبھی روزہ داروں کی پہنچ سے دورکردیا ۔

عوام کو ریلیف کی فراہمی اورمہنگائی سے نجات کے وعدے کئے گئے تھے مگر بجٹ میں عوام کی امیدوں پرپانی پھیردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وسائل پر عوام کاسب سے زیادہ حق ہے کیونکہ قومی معیشت کاپہیہ مزدوروں ،محنت کشوں ،ہنرمندوں اورکسانوں کے زوربازو سے چلتا ہے ۔پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے اپناخون پسینہ بہانے والے مزدورطبقات کوسرمایہ دارمافیا کے رحم وکرم پرچھوڑدیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اس سرمایہ دارمافیا کے مدمقابل اپنی بے بسی تسلیم کرلی کیونکہ پاکستان میں دودھ ،برائلر اورشوگر سمیت ہردوسراکاروباران کااپنا ہے۔پیسے کے پجاری مفلس اورنادارعوام کے آنسونہیں پونچھ سکتے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4