295سی بارے میں وزارت داخلہ کی نیامسودہ مسترد کرتے ہیں، اشرف آصف جلالی

295سی بارے میں وزارت داخلہ کی نیامسودہ مسترد کرتے ہیں، اشرف آصف جلالی

لاہور( خبر نگار خصوصی) تحریک صراط مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام الجنت میرج ھال میں الحاج صوفی غلام سرور گوندل سابق ناظم بھکھی شریف کی اہلیہ محترمہ اور سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی والدہ محترمہ کی روح کو ایصال ثواب کرنے کیلیے سالانہ ختم شریف کے موقع پر عظمت والدین سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت حضرت میاں ولید احمدجواد سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف نے کی جبکہ حضرت پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے کی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ ہم 295cکے بارے میں وزارت داخلہ کی نیامسودہ مسترد کرتے ہیں۔ حکومت مغربی آقاوں کو خوش کرنے کیلیے295c کو غیرموثر بنانے کی سازش تیار کر چکی ہے۔توہین رسالت ﷺمیں نیت کی شرط لگا نے سے گستاخوں کو کھلی چھٹی مل جاے گی حکومت 295cکے خلاف سازشوں سے باز آجاے اگر پارلیمنٹ نے 295cمیں تبدیلی کی تو پارلیمنٹ کا گھیراو کیا جاے گا مغرب کی طرف سے ناموس مصطفیﷺکے خلاف مسلسل شر انگیزیوں کے جواب میں تحریک صراط مستقیم نے لبیک یا رسولﷺمہم چلا رکھی ہے اس سلسلہ میں بلوچستان سندھ آزاد کشمیر اور جنوبی پنجاب میں بڑے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاہے ۔

ہزاروں لوگوں سے ناموس مصطفیﷺپر کٹ مرنے کا حلف لیا گیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4