پی ٹی آئی آپریشنل ٹیم کینٹ ٹاؤن کی کارکنان کے ساتھ ایک روزہ نشست

پی ٹی آئی آپریشنل ٹیم کینٹ ٹاؤن کی کارکنان کے ساتھ ایک روزہ نشست

لاہور ( جنرل رپورٹر )پاکستان تحریکِ انصاف آپریشنل ٹیم کینٹ ٹاؤن نے کارکنان کے ساتھ ایک روزہ نشست کا اہتمام کیا۔ اس نشست میں ایڈیشنل سنٹرل آرگنائزر سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر ابو الحسن ، حامد خان اور حامدزمان نے خصوصی طور پرشرکت کی۔ کارکنان کو پارٹی کے آئین میں ترامیم اور پارٹی کے آئندہ کا لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ سیف اللہ نیازی نے پارٹی کارکنان کے سوالات کے جوابات دئیے۔ کارکنان کی نشست سے سیف اللہ نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا نچلی سطح سے کارکنوں کی آراء سے آئندہ پارٹی آئین تشکیل دیں گے۔آئندہ انتخابات میں کارکنوں کی رائے سے عمران خان پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے۔ سنٹرل سے لے کر یو سی تک کارکنوں کی تربیت کریں گے۔ پارٹی کو ہر سطح پر آرگنائز کریں گے۔انہوں نے کہا آئندہ انٹرا پارٹی الیکشن صاف اور شفاف منعقد کریں گے تاکہ مخلص اور دیانتدار قیادت سامنے آ سکے۔ کارکنان کے ووٹوں سے براہ راست یو سی، تحصیل، ڈسٹرکٹ کے عہدے داران منتخب ہو نگے اور یہ منتخب ہوننے والے ممبران جنرل الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ممبر اپنے ہی موبائل سے ایس ایم ایس کے ذریعے ممبر بنے گا۔

انشاء اللہ۔ تحریکِ انصاف ایک ادارہ بنے گی پارٹی میں میرٹ سے ہی گروپ بندیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ پارٹی کو منصوبہ بندی اور بہتریں نظم و ضبط سے چلائیں گے، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔ سنٹرل اور صوبوں کی سطح پر غیر جانبدار افراد پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ ہم سب کو پارٹی کی کامیابی کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ عوام جب کھڑی ہو جائے تو کوئی طاقت تبدیلی کو روک نہیں سکتی۔ عمران خان نے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے اب ہم سب نے اپنے حصے کا کام کرنا ہے۔ الیکشن کے دن خصوصی توجہ دینا ہوگی۔حامد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا سیاسی سوچ اور نظریہ کو کوئی تقسیم نہیں کر سکتا ملک کو آگے لے جانا ہوگا۔ سیف اللہ نیازی پارٹی کے بنیادی ممبران میں شامل ہیں جنہوں نے پارٹی کے لیے مشکل وقت میں بھی اپنی خدمات سر انجام دی ہیں سیف اللہ نیازی جیسے کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔پارٹی شاہ محمود قریشی اور چودھری سرور کی دل سے قدر کرتی ہے تحریکِ انصاف میں شامل ہو ئے ہیں اور جنہوں نے بڑے بڑے عہدے ٹھکرائے ہیں۔ڈاکٹر ابوالحسن، ڈاکٹر مصباح، عالیہ حمزہ ملک، رخسانہ نویدا ور میجر ظفر اللہ چٹھہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نشست میں بیگم سرور چودھری ،حاجی محمد عتیق، ریحان شبیر راجہ ، عبدالمنان قادری، میر بھٹی، محمد عمران رشید، جمشید یوسف، اسلم گھمن، ڈاکٹر زرقہ تیمور، رانا ساجد، ناصر شاہد لودھی، ڈاکٹر سیمی بخاری، فواد رسول، ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی ، نعیم میر، علی امتیاز وڑائچ، سعدیہ سیف سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4