بر ما کے مسلمان پھر محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی کے منتظر ہیں،ملی مجلس شرعی

بر ما کے مسلمان پھر محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی کے منتظر ہیں،ملی مجلس ...

لاہور(پ ر )ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ بر ما کے مسلمان ایک بار پھر محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی کے منتظر ہیں بر ما میں ہو نے والے مظالم پر انسانی حقوق اور یو این او خاموش تما شائی بنے ہوئے ہیں جو قابل مذمت ہے، تمام مسلم حکمران اس مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں اور برما حکومت سے دوٹوک بات کریں بر ما کے مسلمانوں پر ہو نے والے بد ترین ظلم پر انسانیت کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں لیکن اقوام متحدہ کی طرف سے ابھی تک خواب غفلت کی نیند سے ہی نہیں اٹھا۔ ان خیالات کا اظہار ملی مجلس شرعی کے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری ، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، جسٹس (ر) میاں نزیر اختر،علامہ خلیل الرحمن قادری، عالمی انجمن خداام الدین کے میاں محمد اجمل قادری،تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید،مولانا راغب حسین نعیمی،علامہ مولانا زاہدالراشدی،علامہ احمد علی قصوری،سید عبدالوحید شاہڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا راغب حسین نعیمی،قاری احمدوقاص جامعۃ المتنظر کے علامہ نیاز حسین نقوی سمیت دیگرنے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علمااء نے مزید کہا کہ دشمن کی سازشوں کامقابلہ کرنے اورکشمیر کے بارے آرمی چیف کے دوٹوک موقف کے بیان سے بھارت کودوٹوک الفاظ میں پیغام گیا ہے۔جنرل راحیل شریف کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ ملک میں ایمپورٹ انقلاب لا نے کی سازشیں روکی ہیں ختم نہیں ہو ئی ہیں لیکن علماء عوام ایسی سازشوں کو نا کام بنا ئیں گے اور ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ تک پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4