فتنہ قادیانیت کا وجود عالمی امن کیلئے خطرہ ہے،صاحبزادہ زاہد محمود

فتنہ قادیانیت کا وجود عالمی امن کیلئے خطرہ ہے،صاحبزادہ زاہد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ فتنہ قادیانیت کا وجود عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ پوری دنیا میں جاری رکھیں گے ۔ قادیانی یورپ سمیت دنیا بھر کے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ برطانیہ ،کینڈا، ساؤتھ افریقہ سمیت دیگر ممالک میں قادیانی واضح شکست دیکھ کر بھاگ رہے ہیں ۔ قادیانیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ حضور ﷺ کی ختم نبوت پر ایمان لاکر اسلام قبول کرلیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر میں ہونے والی سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔


ہوئے کیا۔کانفرنس کی صدارت سابق چیف جسٹس علامہ ڈاکٹر خالد محمود نے کی۔صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ علماء حضور ﷺ کی ختم نبوت کا پر چم پوری دنیا میں بلند کررہے ہیں۔قادیانیوں کی اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔قادیانی اسلام اور پاکستان کے غدار ہیں جو اسلام اور پاکستان کوعالمی سطح پر کمزور کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام ختم نبوت کے پیغام لیکر دنیا بھر میں محنت کررہے ہیں۔


اور قادیانی ختم نبوت کے پروانوں سے بچنے کیلئے جگہ جگہ چھپ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت نوجوان نسل کے ایمانوں کو نگل رہا ہے ۔نوجوان نسل کو اس فتنہ سے آگاہ کرنے کیلئے علماء اورمنبر و محراب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔کانفرنس سے مولانا امداد الحسن نعمانی،مولانا اکرام الحق خیری ،مولانا عطاء الحق ،محمود الحسن نعمانی،مسعود الحسن،مولانا عثمان حسن نعمانی،ڈاکٹر عامر نعمانی ،محمد آصف بن عبد السلام،قاری محمد حسن مدنی،مولانا اقبال تھانوی،قاری سعید حسینی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔