چوہدری برادران قومی ایشوز پر سیاست چمکانا بند کریں،زعیم قادری

چوہدری برادران قومی ایشوز پر سیاست چمکانا بند کریں،زعیم قادری

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ پرویزالٰہی بے بنیاد تنقید کر کے اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔ چوہدری برادران قومی ایشوز پر سیاست چمکانا بند کریں۔ عوام جانتے ہیں کہ چوہدری برادران نے اپنے دور حکومت میں کیا کارہائے نمایاں سرانجام دیئے؟ سید زعیم حسین قادری نے چوہدری پرویزالٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے عام انتخابات میں چوہدری پرویزالٰہی کو مسترد کر کے دیوار کے ساتھ لگا دیا۔ سیاست میں زندہ رہنے کے لئے چوہدری برادران دوسروں کا سہارا لینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ان کی سیاست آخری دموں پر ہے۔ سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ الیکشن ہارنے کے بعد چوہدری برادران بیان بازی کے سہارے خود کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تیل کے نرخ میں ریکارڈ کمی کی اور عوامی خدمت کے میگاپراجیکٹس کا ریکارڈ قائم کیا۔

مزید : صفحہ آخر