برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف رکشہ یونین کا مظاہرہ ،سیاسی رہنماؤں کی شرکت

برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف رکشہ یونین کا مظاہرہ ،سیاسی رہنماؤں کی ...

لاہور( وقائع نگار) برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف عوامی رکشہ یونین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں میاں محمود الرشید، لیاقت بلوچ،لمز یونیورسٹی کے طلبہ،پی ٹی آئی وومن ونگ کی خواتین ،وکلاء ،تاجر،مزدوررہنماؤں سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی،اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے لیکن عالم اسلام اب تک خاموش ہے۔انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے فوج برما بھیجنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ہمارے بھائی تکلیف میں ہیں تو ایسے حالات میں ہم کیسے سکون سے رہ سکتے ہیں اورجب تک برما کے مسلمان تکلیف میں رہیں گے ۔ عوامی رکشہ یونین بھی سڑکوں پر اپنے بچوں سمیت مظاہرے کرتے رہے گی۔اس موقع پر مجید غوری نے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کر وانے اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل پاکستان لیاقت بلوچ سے برما کے مسلمانوں کی اخلاقی اورمالی امداد کرنے کی بھی اپیل کی۔

مزید : صفحہ آخر