سیکرٹری آرکائیوز پنجاب اوریا مقبول جان کی والدہ کا انتقال،ڈیفنس میں سپرد خاک

سیکرٹری آرکائیوز پنجاب اوریا مقبول جان کی والدہ کا انتقال،ڈیفنس میں سپرد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) سیکرٹری آرکائیوز پنجاب اورسینئرتجزیہ کار اوریا مقبول جان عباسی کی والدہ انتقال کر گئیں ،مرحومہ کی نمازجنازہ گزشتہ روز ڈیفنس مسجد میں ادا کرنے کے بعد انہیں بھٹہ چوک قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحومہ کی نمازجنازہ میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی،سابق وزیر اعلی پنجاب افضل حیات،روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی، محسن نقوی، سجاد میر، نوید چوہدری، جنرل (ر)راحت لطیف،بریگیڈئیر(ر)فاروق حمید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سید مبشر رضا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خالد مسعود چودھری،چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین، مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری، سابق سیکرٹری انفارمیشن پنجاب تیمور عظمت ، جامعہ نعیمہ کے مہتمم اعلیٰ راغب حسین نعیمی ،جماعت الدعوۃکے رہنماء یحیٰ مجاہد، جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ، امیر العظیم سمیت دیگر مختلف سیاسی ، مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، اور بیوروکریٹس نے شرکت کی۔اوریامقبول جان عباسی نے اپنی والدہ کی نمازجنازہ خودپڑھائی جبکہ مرحومہ کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کل مورخہ 9جون بروزمنگل شام ساڑھے پانچ بجے جی او آر ون میں ہو گی۔
انتقال

مزید :

صفحہ آخر -