وزیر اعظم کاایف آئی اے کی ناقص کارکردگی پر اظہار ناراضگی

وزیر اعظم کاایف آئی اے کی ناقص کارکردگی پر اظہار ناراضگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(زاہد علی خان) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایف آئی اے کی ناقص کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو دیگر محکموں سے ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسروں اور اہلکاروں کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے احکا مات دے دئیے، باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ایک ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایف آئی اے کی ناقص کارکردگی بارے استفسار کیا تو انہوں نے اس صورتحال کا ذمہ دار ڈیپوٹیشن پر آئے2ہزار سے زائد افسروں و اہلکاروں کو قرار دیا،ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ مذکورہ افسروں و اہلکاروں کی قوانین سے عدم واقفیت بھی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو کہا کہ ڈیپوٹیشن پر آئے افسروں کی جگہ ایف آئی اے میں بھرتی ہونیوالوں کو تعینات کیا جائے اور انہیں ماہر قانون سے تربیت دلوائی جائے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نے چاروں صوبوں اور وفاقی دارلحکومت میں ایف آئی میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسروں کی فہرست بھی طلب کر لی ۔
وزیر اعظم،اظہار ناراضگی

مزید :

صفحہ آخر -