اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آ سکی

اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آ سکی

لاہور (وقائع نگار) ملک بھرمیں اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ آ سکی ۔ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بجلی کی طلب میں کمی ہوئی لیکن لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نہیں ہوسکی ۔ بد ترین گرمی میں جاری لوڈ شیڈنگ سے بیشتر علاقوں میں ٹیوب ویل بند ہونے سے پانی کی بھی قلت پیدا ہو گئی اور اس صورتحال پرلوگ بلبلا اٹھے ۔ شہروں میں گزشتہ روز12 جبکہ دیہی علاقوں میں18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 19470 میگا واٹ جبکہ پیداوار 13510 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 5960 میگا واٹ کا فرق رہا۔

لوڈ شیڈنگ

مزید : صفحہ آخر