پنجاب کے بجٹ میں عوام کسی بھی خیر کی توقع نہ رکھیں،اعجاز چوہدری

پنجاب کے بجٹ میں عوام کسی بھی خیر کی توقع نہ رکھیں،اعجاز چوہدری

لاہور(جنرل رپورٹر ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ حکمران جماعت ن لیگ نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیردیا ہے۔وفاقی بجٹ کے بعد پنجاب کے بجٹ میں عوام حکمرانوں سے کسی بھی خیر کی توقع نہ رکھیں ۔ ڈسکہ اور راولپنڈی میں پنجاب پولیس ظلم وبربریت کی نئی داستانیں قائم کر رہی ہے۔پنجاب کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے عوام سخت تنگ آچکے ہیں ۔بجٹ میں حکمرانوں نے عوام کا معاشی قتل کیا ہے۔ عوام اپنا حق حاصل کرنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں ۔8جون کو گلگت بلتستان اور منڈی بہاؤالدین کی عوام تبدیلی کے لیے گھر وں سے باہر نکلے اور بلے پر مہر لگائی

خیر کی توقع

مزید : صفحہ آخر