سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتخار حسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ افتخار حسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور ( خبر نگار خصوصی) سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ افتخار حسین چودھری کی لاہور میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ افتخار حسین چودھری کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ ڈیفنس میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین ، چودھری پرویز الٰہی ، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو ، پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور ، سابق گورنر پنجاب خالد مقبول ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور ملک سمیت جسٹس صاحبان اور وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ افتخار حسین چودھری سابق گورنر پنجاب الطاف حسین چودھری کے بھائی تھے۔ افتحار حسین چوہدری نے ستمبر 2002 کو لاہورہائیکورٹ کے 36 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور وہ 31 دسمبر 2007 تک اس عہدے پر فائز رہے تھے

سابق چیف جسٹس

مزید : صفحہ آخر