حالیہ بجٹغریب عوام سے مذاق قرارد یا ہے، مولانا عبدالرب امجد

حالیہ بجٹغریب عوام سے مذاق قرارد یا ہے، مولانا عبدالرب امجد

لاہور ( پ ر ) جمعیت علما ء اسلام(س)نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے غریب عوام سے مذاق قرارد یا ہے۔جے یو آئی لاہور کے صدر مولانا عبدالرب امجد سمیت دیگر قائدین نے موجودہ وفاقی بجٹ حکمرانوں کے اقتصادی خود انحصاری کے دعووں کی نفی اورخودمختاری کے لئے افسوسنا ک ہے،برما کے مسلمانوں کے ساتھ ہمارا رشتہ اسلام کا ہے ہمیں اپنے بھائیوں کے لئے ہر قربانی پیش کرنے کا عزم لے کر آگے بڑھنا ہوگا۔ برمی مسلمانوں کی مدد ہرممکن طریقے سے کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کے لئے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا۔ عام آدمی کا مسئلہ اشیائے خورد و نوش ، بجلی ، گیس اور پانی ہے۔ مگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ شرمناک ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کم ا زکم تنخواہ میں ایک ہزار روپے کے اضافے سے پہلے مزدور کو اس کے گھر کا بجٹ بھی بنا کردیں۔ مہنگائی اتنی زیادہ ہوچکی ہے کہ روح اور جسم کا ساتھ رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1