بجٹ عوامی امنگوں اور حکومتی وعدوں پر پورا نہیں اتر ا، ملک محمد سعید

بجٹ عوامی امنگوں اور حکومتی وعدوں پر پورا نہیں اتر ا، ملک محمد سعید

لاہور (پ ر)پاکستان مسلم لیگ(فنکشنل) پنجاب کے ڈاکٹر ملک محمد سعید نے قومی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ عوامی امنگوں اور حکومتی وعدوں پر پورا نہیں اتر ا۔253.2ارب کے ٹیکسوں سے مہنگائی کا طوفان آئے گا جس سے ہر طبقہ فکر متاثر ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی طرح اس بجٹ کے بعد بھی مہنگائی کا طوفان آئے گا اصل بجٹ بعد میں آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غریب اور سفید پوش عوام کے لیے کچھ نہیں نہ ہی انہیں مہنگائی سے ریلیف کیلئے کسی پروگرام کا اعلان کیا گیا ۔زبانی جمع خرچ سے عوام کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1