حکمران برمی حکومت کو مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کیلئے واضح پیغام دیں، حافظ عبدالکریم

حکمران برمی حکومت کو مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کیلئے واضح پیغام دیں، حافظ ...

لاہور( پ ر )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم الاعلیٰ و رکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ مسلم حکمران برما کی حکومت کو نہتے مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کیلئے واضح پیغام دیں، پاکستان اور سعودی عرب میں دھماکے کرنے والے برما اور کشمیرکے مظلوم مسلمانوں کو آزادی دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔مسلمانوں کونشانہ بنانے والوں کو بدھسٹوں اور بھارتی فوج کے مظالم کیوں نظر نہیںآتے؟ جماعۃالدعوۃ برما اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گی،حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان و عقیدے کا اہم حصہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مرکزی دفتر میں علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل جیسے اداروں نے مسلمانوں کے حوالہ سے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے۔برما میں جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں تاریخ میں اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام پر برما کے مسلمانوں کی مدد کرنا فرض ہے ۔ جنرل راحیل شریف کی للکار سے قوم کو ولولہ تازہ ملا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1