یو سی ایک سو تیتس میں عوامی مسائل فوری حل کئے جائیں،فیصل شامی

یو سی ایک سو تیتس میں عوامی مسائل فوری حل کئے جائیں،فیصل شامی

لاہور (پ ر)مسلم لیگ خا دم اعلیٰ گروپ کے چئیرمین و امیدوار برائے چئیر مین فیصل شامی نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی یو سی ایک سو تیتس کے عوام کی حالت زار پر بھی رحم کریں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور توجہ دیں وہ گزشتہ روز ٹاؤن شپ یونین کونسل ایک سو تیتس کے دفتر میں کارکنوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے،فیصل شامی نے مزید کہا کہ یو سی ایک سو تیتس میں ترقیاتی کاموں کے لئے بے پناہ رقم مہیا کی گئی لیکن رکن صوبا ئی ا سمبلی نے تمام رقم گرین ٹاؤن میں صرف کردی لیکن ٹاؤن شپ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا حتیٰ کہ یوسی ایک سو تیتس میں سٹریٹ لائٹس تک موجود نہیں اور رات کو اندھیرا کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے فیصل مجیب شامی کا کہنا تھا کہ ڈینگی سپرے کے نام پر بھی مخصوص ٹولہ لاکھوں ہڑپ کر گیا ،اہل علاقہ تاحال سرکاری طور پر ڈینگی سپرے سے محروم ہیں اور تو اور یوسی کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،فیصل شامی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ وہ یو سی ایک سو تیتس کی حالت زار کا نوٹس لیں اور عوامی مسائل کے ھل کے لئے فوری احکامات جاری کریں

مزید : میٹروپولیٹن 1