غریب طبقات کو معاشی ریلیف نہ ملا تو انکا لاوا کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے،میاں جمیل

غریب طبقات کو معاشی ریلیف نہ ملا تو انکا لاوا کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے،میاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل نے کہا ہے کہ ملک میں عام آدمی کی حالت زار گڈ گورنس کے دعو یدار حکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد کی نشاندہی کرتی ہے ،غریب طبقات کو معاشی ریلیف نہ ملا توانکے اندرپکنے والا لاواکسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے،آج یہاں پی جے آئی کے صوبائی عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاموجودہ حکمرانوں نے 2013کے عام انتخابات میں عوام کو جھانسہ دیکر ووٹ حاصل کئے اوراقتدار میں آکرلوگوں کی زندگی اجیرن کردی،وفاقی بجٹ میں بھی غریبوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات تجویز نہیں کئے گئے اوراشرافیہ کونوازنے کاکوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا گیا،ہردور میں غریبوں کیساتھ ظلم ہوا،موجودہ حکمران تو اپنے پیشرو حکمرانوں کے بھی استاد نکلے جنہوں نے صرف دو سالوں میں ہی عوام پر عرصہ حیات تنگ کردیا،ملکی وسائل پر صرف25خاندانوں نے قبضہ جمارکھا ہے اورمحروم اور پسے ہوئے طبقات سسک سسک کرزندگی گزارنے پر مجبور ہیں،لوگوں کو روٹی ،کپڑا،تعلیم ، صحت اور مکان چاہیئے،حکمران کھوکھلے نعروں کے ذریعے زیادہ دیر تک عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے، عام آدمی کی بہتری کیلئے کچھ نہ کیا گیاتو انہیں گھر جانے کیلئے بھی تیار رہنا چاہیئے۔