عبدالعلیم خان عمران خان کے پولیٹکل ایڈوائزر مقرر

عبدالعلیم خان عمران خان کے پولیٹکل ایڈوائزر مقرر

لاہور(جنر ل رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے عبدالعلیم خان کو اپنا پولیٹکل ایڈوائزر مقرر کردیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیاہے اس سے پہلے عبدالعلیم خان تحریک انصاف لاہور کے ضلعی صدر تھے جہاں انہوں نے 14اگست کے لانگ مارچ، 15دسمبر کے لاہور شٹ ڈاؤن اور 126روزہ دھرنے میں پارٹی کے لیے ضلع لاہور سے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیاجبکہ مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے تین کامیاب جلسوں کا انعقادبھی عبدالعلیم خان کے کریڈٹ پر ہے۔پارٹی نوٹیفیکیشن کے مطابق شعیب صدیقی چیئرمین پی ٹی آئی سیکریڑیٹ اسلام آباد اور لاہور کے انتخابی و انتظامی امور کے مشیرہونگے شعیب صدیقی نے این اے 122اور پی پی 147میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارٹی کی طرف سے فوکل پرسن کے طور پر دن رات کام کیاجبکہ کہ وہ پی ٹی آئی ضلع لاہور کے سینئر نائب صدر بھی رہے ۔ایم پی اے میاں اسلم اقبال ، پارٹی رہنماؤں جمشید اقبال چیمہ، میاں حامد معراج، میاں محمد افتخار، ظہیر عباس کھوکھر ، سردار کامل عمر، میاں یامین ٹیپو، خواجہ جمشید امام، خالد گجر، فرخ جاوید مون، ڈاکٹر شاہد صدیق ، سید راشد ریاض اور شیخ عامر کے علاوہ شعبہ خواتین کی رہنماؤں ڈاکٹر زرقا تیمور، عائشہ خالد، نیلم اشرف ، ثانیہ کامران ،مسرت جمشید، انیلہ ساجد بیگ اور سارہ احمد نے عبدالعلیم خان کو چیئر مین تحریک انصاف کا پولیٹکل ایڈوائزر مقرر ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے اور اسے پارٹی کے لیے خوش آئند اقدا م قرار دیا ہے ان رہنماؤں نے شعیب صدیقی کو بھی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1