مرکزی جماعت اہلسنت کا برما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مظاہر ہ

مرکزی جماعت اہلسنت کا برما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مظاہر ہ

لاہور( پ ر ) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام برما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف زبر دست مظاہر ہ کیا گیاجس میں قاضی عبدالغفارقادری ،علامہ فاروق ضیائی اور علامہ مولاما سیدارشدحسین گردیزی سمیت بڑی تعداد میں علماء مشائخ اور عوام الناس نے شرکت کی۔ اس موقع پر عالمی اداروں اقوام متحدہ اورعالمی طاقتوں کی خاموشی کے خلاف دھرنا دیا گیا اور نعرے بازی کی گئی اور مسلم حکمرانوں سے سخت اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔مظاہرہ سے خطاب کرتے جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ پیرعلامہ عرفان مشہدی نے کہا کہ برمی مسلمانوں کی مددہر ممکن طریقے سے کرنا ہو گی۔ برما کے روہنگیا مسلمان دنیا کی مظلوم ترین اقلیت ہیں ۔15لاکھ روہنگیامسلمان دنیا کے کسی ملک کی شہریت نہیں رکھتے۔برما انہیں کیڑوں مکوڑوں سے بدتر سلوک کے سا تھ قتل کر رہا ہے جبکہ ساری دنیا تماشائی ہے۔مسلمانوں کو جان لینا چاہئے کہ انہیں متحد ہو کر ہر ایک مسلمان بھائی کا دفاع کرنا ہو گا ورنہ عالمی اسلام دشمن طاقتیں انہیں اسی طرح ایک ایک کر کے ختم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1