اتوار بازاروں میں چیک اینڈ بیلنس کا فقدان، صارفین ریلیف سے بھی محروم

اتوار بازاروں میں چیک اینڈ بیلنس کا فقدان، صارفین ریلیف سے بھی محروم

لاہور( وقائع نگار)ضلعی حکو مت کی جانب سے عوام کو سستے دامو ں سبزیو ں و پھلو ں کی فراہمی کے لیے لگائے جانے والے مجمو عی اتوار بازار چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث صارفین کو ریلیف فراہم کر نے میں ناکام ہیں جہاں پر مختلف محکمو ں کے نمائندے اپنے فرائض احسن طر یقہ سے سر انجام دینے کی بجائے عدم دلچسپی اور مفادات کو مد نظر رکھے ہوئے ہیں۔جس کے پیش نظر اتوار بازاروں میں سر کاری نر خ ناموں کی بجائے درجہ دوئم کی سبز یاں و پھل مہنگے دامو ں فروخت ہو رہی ہیں ۔ڈی سی او لاہور کو چائیے کہ اتوار بازاروں کی حالت ذار بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائیں تاکہ حکو مت پنجاب کا عوام کو ریلیف دینے کے منصو بہ کو تقو یت مل سکے اور عام مارکیٹ کی نسبت شہریوں کو اتوار بازاروں میں ارزاں نر خو ں پر اشیائے خور دو نو ش کی فر اہمی ممکن ہو سکے ۔ صو بائی دارالحکو مت میں لگائے جانے والے شا دمان اتوار بازار میں صارفین نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے وفاقی حکو مت کو تنقید کا نشا نہ بنا یا ہے کہ عوامی حکو مت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مہنگائی کو کم کر نے اور غریب کی زندگی آسان بنا نے کے لیے کو ئی اہم اعلان نہیں کیا ہے ۔ خریداری کر نے آئے ہو ئے صارفین نادیہ ، مسز علی او ر مسز کامران نے کہا کہ یہاں پر چیک اینڈ بیلنس کا فقدان ہے اور دکاندار مقررہ نر خ سے زائد پر سبزیاں فر وخت کر رہے ہیں جس کا نو ٹس لینا چائیے انھوں نے کہاکہ حکو مت نے بجٹ میں عام شہریوں کو کچھ نہ دیا ہے جبکہ بجٹ کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں مذید اضافہ ہوا ہے جس سے زندگی اجیر ن بنتی جارہی ہے ۔ نمرہ ، علیشاہ اور ندیم احمد نے کہا کہ اتوار بازار میں عارضی سٹالز کے قائم ہو نے سے اشیائے خور دو نو ش کی خریداری ایک مسئلہ ہے جبکہ دکاندار جلی کٹی باتیں سنا تے مقررہ نر خ سے زائد پر سبزی فروخت کر رہے ہیں جن کو پو چھنے والا کو ئی نہیں۔ لاریب فا طمہ اور مسز تو قیر نے کہا کہ یہا ں کسی قسم کا کو ئی مسئلہ نہ ہے آرام سے ضرورت کی اشیاء خر ید رہے ہیں تاہم بعض سبزیو ں کی قلت کا سامنا ہے انھو ں نے کہا کہ حکو مت مہنگا ئی کو کم کر نے کے لیے سنجید گی کا مظاہرہ نہ کر رہی ہے جس کے باعث اتوار بازاروں میں مصنو عی مہنگائی کا جن بھی دند نا رہا ہے ۔پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے داتا گنج بخش ٹاؤن کے ٹیکس انسپکٹرطارق نے کہا کہ یہا ں پر تما م محکمو ں کے اہلکار اپنے فرائض بخو بی سر انجا م دے رہے ہیں صارفین کی شکایت کے ازالے کے لیے فی الفور اقدامات اٹھائے جا تے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھو ں نے کہا کہ گراں فروشی کر نے والے دکانداروں کو جر ما نے کیے گئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ شادمان اتوار بازار دیگر اتوار بازاروں کی نسبت بہتر بازار ہے جس کو ماڈل بازار بنا نے کے لیے ٹی ایم او اور ٹی اورآر خصو صی دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1