مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کو تیار نہیں،یاسر گیلانی

مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کو تیار نہیں،یاسر گیلانی

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ امیروں کی حکومت نے بجٹ میں امیروں کو مزید ریلیف دے کر ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کو تیار نہیں بجٹ میں کسان مزدور سے لے کر سرکاری ملازمین کے لئے کوئی ریلیف نہیں انہوں حکومتی بجٹ کو ظالم بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں پر برسنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملک پر سول ڈکٹیٹرشپ نافذ کر رکھی مسلم لیگ ن سمجھتی ہے کہ جمہوریت کا مطلب صرف مراعات یافتہ طبقہ کا تحفظ عام آدمی کا جمہوریت میں کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عام آدمی پر ظلم برداشت نہیں کرے گی اور اس کے لئے بھرپور احتجاج کے ذریعے حکمرانوں کو مجبور کرے گی کہ وہ پرانی روش کو چھوڑ کر جمہوریت کے ثمرات کو غریب آدمی تک پہنچائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1