بلدیاتی الیکشن میں مزدوردشمن حکومت کوشکست دیں گے ،فرخ جاوید مون

بلدیاتی الیکشن میں مزدوردشمن حکومت کوشکست دیں گے ،فرخ جاوید مون

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ سب سے بڑی جماعت کا دعوی کرنے والی مسلم لیگ (ن) نے جس طرح چارحلقے کھولنے کے لیے بہانے بنائے تھے اب اسی طرح اپنی شکست کے ڈرسے پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے حیلے بہانے ڈھونڈ رہی ہے ،ان خیالات کا اظہارفرخ جاوید مون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی اورمزدوردشمن اورلوڈشیڈنگ کے ریکارڈ توڑنے والی حکومت کوعبرتناک شکست دے کرہمیشہ کے لیے پنجاب اورلاہورسے (ن) لیگ کا صفایا کردیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1